معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی کامران بنگش کے اہلخانہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوان محمود خان کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کے خاندان کے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔

دو روز قبل کامران بنگش کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کامران بنگش نے گھر پر آئسولیشن اختیار کر رکھی ہے جب کہ ان کے خاندان کے 11 قریبی افراد کے نمونے لیے گیے تھے۔

کامران بنگش نے اپنے بیان میں بتایا کہ اہلخانہ کے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے فوٹوگرافر کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، عوام سماجی دوری اختیار کریں کیونکہ وبا سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے