صدقہ، فطرہ اور فدیے کی کم از کم مقدار 100 روپے فی کس مقرر

پاکستان میں صدقہ فطر، فدیہ اور روزے کے کفارے کے نصاب کا اعلان کر دیا گیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے مطابق رواں برس صدقہ، فطرہ اور فدیے کی کم از کم مقدار 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ فطرے کے لیے 2 کلو گندم کا نصاب 125 روپے ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق فدیے کے لیے چار کلو گرام جَو 320 روپے، چار کلو گرام کھجور1600 روپے اور چارکلو گرام کشمش 1920 روپے نصاب ہے۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہےکہ گندم کے حساب سے یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم سے کم رقم ہے جن حضرات کو اللہ نے رزق میں کشادگی عطا کی ہے وہ اپنی مالی حیثیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جو ،کھجور، کشمیش یا پنیر کے حساب سے فطرہ ادا کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستان میں صدقہ فطر کا نصاب 100 روپے مقرر کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے