پشاور: شور مچانے پر کمسن بھتیجی کو قتل کرنے والا قاتل چچا گرفتار

پشاور: شور مچانے پر کمسن بھتیجی کو قتل کرنے والے چچا کو گرفتار کرلیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے پشاورکے علاقے تہکال میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں چچا نے شور مچانے پر گھر کی بالائی منزل سے فائرنگ کردی تھی جس سے اس کی بھتیجی 7 سالہ عیشاہ کو گولی لگی اور وہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے بچی کے قاتل چچا کو لنڈی کوتل سے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واردات کے بعد سفاک قاتل گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا جسے سرچ آپریشن کرکے گرفتار کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے