شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

ایوانِ صدر میں صدر مملکت عارف علوی نے شبلی فراز سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں کابینہ ارکان اور دیگر حکام نے شرکت کی جس میں کورونا کے باعث سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ شبلی فراز سے قبل فواد چوہدری کے پاس تھا جو اب وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے