بھارتی مسلمانوں کو کورونا پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرا کر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت میں مسلمانوں کو کورونا پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو خط لکھا ہے ۔

دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی کی جانب سے سیکرٹری جنرل او آئی سی اور رکن ممالک کو خط لکھ کر بھارت میں مسلمانوں کی حالت کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

اپنے خط میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے لیے سنگین خطرہ پیدا ہوچکا ہے اور بھارتی مسلمانوں کو کورونا پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرا کر ان پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہندوتوا نظریہ پر مبنی بی جے پی اور آر ایس ایس کی نفرت انگیزی کا تازہ ترین معاملہ سامنے آیا ہے جس میں بھارتی مسلمانوں کوکورونا وائرس کے پھیلاؤکا ذمہ دار قرار دیاجارہا ہے اور مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر یہ مہم جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ او آئی سی اور رکن ممالک اس صورتحال کا نوٹس لیں، ہم ایک اور سانحہ گجرات برادشت نہیں کرسکتے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے29 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ 939 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سرکاری سرپرستی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے مسلسل مسلمانوں کو کورونا پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے جس کے باعث بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو ا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے