وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو اسلامی تاریخ پر مبنی کتاب پڑھنے کی تجویز دی ہے۔
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے مصنف فراس الخطیب کی کتاب ’لوسٹ اسلامک ہسٹری‘ کو پڑھنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے نوجوانوں کے مطالعے کے لیے ایک لاجواب انتخاب ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ کتاب ان تاریخی عوامل کا نہایت خوبصورت مگر مختصر مجموعہ ہے جنہوں نے تمدنِ اسلامی کو اپنے دور کی عظیم ترین تہذیب کی شکل دی اور ان عوامل سے پردہ اٹھاتی ہے جو اس کے زوال کی وجہ بنے۔
بندشوں (لاک ڈاؤن) کےموسم میں ہمارے نوجوانوں کےمطالعےکیلئےایک لاجواب انتخاب۔ یہ کتاب ان تاریخی عوامل کا نہایت خوبصورت مگر مختصر مجموعہ ہے جنہوں نے تمدنِ اسلامی کو اپنے دور کی عظیم ترین تہذیب کی شکل دی اوران عوامل سےپردہ اٹھاتی ہے جو اسکے زوال کی وجہ بنے۔
pic.twitter.com/XdTSLFmIjj— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 1, 2020
اس کے علاوہ وزیراعظم کی خواہش پر ہی یکم رمضان المبارک سے پاکستان ٹیلی ویژن پر مشہور ترک تاریخی ڈرامہ ‘ارطغرل غازی’ اردو ڈبنگ میں نشر کیا جارہا ہے۔
ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے حوالے سے اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام یہ ڈرامہ دیکھ کر اسلامی تاریخ اور اخلاقیات کے بارے میں جان سکیں گے۔