پنجاب میں یومِ علیؓ سمیت دیگر جلوس نکالنے پر پابندی عائد

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اور یوم علیؓ پر جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی تاہم ایس او پیز پورا کرنے پر امام بارگاہوں اور گھروں پر مجالس کی جاسکیں گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مجالس کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہو گا جس میں محدود تعداد میں لوگ شرکت کر سکیں گے۔

نوٹیفیشن میں کہا گیا ہےکہ امام بارگاہوں میں مجالس فرش پر ہوں گی اور شرکا میں فاصلہ 6 فٹ ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں، 50 سال سے زاائد عمر کے افراد اور بیماروں کو امام بارگاہوں میں نہیں آنا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے