پشاور کے صحافی فخرالدین سید کورونا وائرس سے جاں بحق

کورونا وائرس سے متاثرہ پاکستان کے صحافی صحافی فخرالدین سید جاں بحق ہوگئے ہیں . 92 نیوز پشاور سے وابستہ سینیر صحافی فخرالدین سید آج علی الصبح پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے خالق حقیقی سے جا ملے .

وہ گزشتہ دس دن سے بخار اور سینے میں شدید تکلیف محسوس کررہے تھے، حالت تشویشناک ہونے پر ان کو ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا، ان کو ایچ ایم سی کے ائسولیشن میں رکھا گیا اور پلازمہ کے ذریعے جان بچانے کی کوشش کی گئی، انتقال سے ایک روز قبل ان کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

فخرالدین سید کا شمار پشاور کے سینئر اور منجھے ہوئے رپورٹرز میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اس سے قبل قومی اخبارات روزنامہ جہاد، روزنامہ پاکستان، آج نیوز ٹی وی کے ساتھ بھی کام کیا اور شروع دن سے 92 نیوز کے ساتھ وابستہ رہے، انہوں نے صحافتی کیرئیر کے دوران دہشت گردی اور جرائم سمیت متعدد شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا.

فخرالدین سید کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے پاکستان کے پہلے صحافی ہیں۔

فخرالدین سید کی نماز جنازہ دن 11 بجے گلبہار نمبر 2 میں ادا کی جائے گی۔ پشاور میں ان کے گھر کا پتہ گلی نمبر 17، گلبہار نمبر 2 پشاور ہے .

آئی بی سی اردو کی ٹیم فخرالدین سید کی بلندی درجات کے لیے دعا کرتی ہے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے