ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلیا

پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے 22 سالی کی عمر میں برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلیا۔

حال ہی میں یوٹیوب نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سے پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو گریجویشن کی مبارکباد دی۔

ملالہ یوسف زئی نے اگست 2017 میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا اور انہوں نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کے اہم مضامین کو چنا تھا۔

پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ اب تک نوبیل امن انعام، سخاروف اور ورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔

ملالہ یوسفزئی اب پاکستان کے علاوہ افریقا، شام اور دیگر خطوں کے تعلیم سے محروم بچوں کی بھی آواز بن گئی ہیں۔

ملالہ یوسفزئی خود پر ہونے والے حملے کے بعد سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور یہ برطانیہ سے ہی اپنی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال ہزاروں طلبہ کی گریجویشن کی تقریب اس سال منعقد نہیں ہو سکی اور متعدد یونیورسٹیوں نے ورچؤل گریجویشن کی تقریب کا انعقاد کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے