بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی پر مجرمانہ لاپرواہی قابل مذمت ہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے حوالے سے حکومت کی مجرمانہ لاپرواہی قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہے۔

شہبازشریف نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے پاس پیسے ختم اور ٹکٹ کے زائد کرائے وصول کرنے کی اطلاعات قابل افسوس ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نیازی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بیان دے کر بھول جاتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک سفارتخانوں کے عدم تعاون کی شکایات عام ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں سے زائد کرائے کیوں وصول کیوں کیے جا رہے ہیں؟

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے حوالے سے حکومت کی مجرمانہ لاپرواہی قابل مذمت ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک نے انٹرنینشل فلائٹ آپریشن بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی بیرون ملک میں پھنس کر رہے گئے ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن بھی جاری ہے جس کے ذریعے اب تک 20 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو واپس لایا جا چکا ہے تاہم اب بھی ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی دیار غیر میں پھنسے ہوئے ہیں اور ٹکٹوں کے کرائے زیادہ ہونے کی وجہ سے واپس آنے سے قاصر ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے