کراچی: لیاقت آباد میں احساس پروگرام کے دوران دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق

کراچی: لیاقت آباد میں احساس پروگرام کے دوران دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10 میں واقع ریاض گرلز کالج میں گزشتہ ماہ سے احساس پروگرام جاری ہے جس میں مستحقین کو رقم دی جا رہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ آج صبح نامعلوم افراد گرلز کالج کے گیٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکا ہوا۔

اسسٹنٹ پولیس سرجن عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر محمد سلیم کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے