کے پی کے اسمبلی کی شہزادیاں

خيبر پختونخوا اسمبلی ميں قانون سازی ہو يا نہ ہو ليکن ٹی اے ڈی اے کي وصولياں زوروں پر ہے۔۔ شاہ خرچيوں ميں خواتين اراکين بازی لے گئيں ۔۔

خيبر پختونخوا اسمبلي ميں اراکين کي عدم دلچسپي کا يہ حال ہے کہ دو ہفتے کے دوران تين دفعہ کورم ٹوٹنے پر اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔۔ ليکن ٹی اے ڈی اے بلوں کي وصولی ميں اراکين پيش پيش ہيں۔۔ دستاویزات کے مطابق
تنخواہ تو تنخواہ11ماہ ميں1کروڑ 88لاکھ روپے ٹی اے ڈی اے کی مد ميں وصول کئے گئے۔۔

ٹی اے ڈی اے کي دوڑ ميں خواتين رکن اسمبلی بازی لے گئيں۔۔ قومی وطن پارٹي کي انيسہ زيب نے 5 لاکھ 42ہزار150
راشدہ رفعت نے 4لاکھ52ہزاروصول کئے۔۔ مرد حضرات نے بھی قومی خزانے سے لاکھوں روپے کاحصہ اٹھانے ميں تاخير نہيں کی۔

پی ٹی آئی کے محمود جان 4لاکھ 21ہزار اورمحمد ادريس 4لاکھ 82ہزارروپے اڑالئے۔۔ ديگر اراکين کي ٹی اے ڈی اے اخراجات بھي لاکھوں سے کم نہيں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے