بارشوں سے کوئٹہ اور سبی کا زمینی رابطہ منقطع، شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ

حالیہ بارشوں سے کوئٹہ اور سبی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جس کے باعث محکمہ ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بارش اور سیلابی ریلے کی وجہ سے کوئٹہ سبی شاہراہ متاثر ہوئی ہے، زمینی رابطہ منقطع ہےجس کے باعث شاہراہ پر آمد ورفت معطل ہے اور دونوں طرف مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ ریلوے کوئٹہ کے حکام کے مطابق کوئٹہ سبی کے درمیان مسافرو ں کی سہولت کے لیے کل سے شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔

یہ ٹرین کوئٹہ سے روزانہ صبح 10 بجے مسافروں کو لے کر سبی کے لیے روانہ ہوگی اور شام 4 بجے سبی سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی۔

کوئٹہ سبی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال ہونے تک روزانہ کوئٹہ سے سبی اور کوئٹہ ایک ٹرین چلائی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے