بھارتی شہر چنائے میں بارشوں کا سوسالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارتی شہر چنائے میں بارشوں کا سوسالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ،شدید بارشوں کے باعث ٹرین اور بس سروس معطل ہے،رن وے پر پانی جمع ہونے سے ائرپورٹ بھی بند کر دیا گیا ہے،دو ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد 188 ہو گئی ہے ۔

بھارتی شہر چنائے میں موسلا دھار بارشوں کے بعددریاؤں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ،گھروں میں پانی داخل ہونے سے لوگوں نے چھتوں پر پناہ لے رکھی ہے۔

بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اکتوبر سے اب تک 188 افراد ہلاک ہو ئےہیں ، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، ایک شخص پانی کے تیز بہاؤ سے بچ نہ پایا،تعلیمی ادارے بند، بس اور ٹرین سروس معطل ہے ۔

رن وے پر پانی جمع ہونے کے باعث کل تک کیلئے ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے،4 ہزار مسافر ایئر پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں ۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، ریسکیو ٹیموں کے ساتھ فوج اور بحری اہلکار بھی لوگوں کی مدد کیلئے پہنچے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے