’نواز شریف کی تقریر کے بعد ن لیگ میں لیڈر شپ کی تبدیلی پر بحث چل رہی ہے‘

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( ن) کا جنم ہی مارشل لاء سے ہوا ہے، سوائے عمران خان کے کون مارشل لاء میں شامل نہیں رہا۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اگر کسی ملک کا مستقبل ہے تو وہ پاکستان کا ہے، ہم فیڈمک کے ساتھ معاہدہ کرنے جارہے ہیں ، فیصل آباد میں دو سو ایکڑ پر زون بنانے جارہے ہیں۔

نواز شریف کی تقریر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن نواز شریف پر مقدمہ کروائیں، نواز شریف وہی زبان استعمال کر رہے ہیں جو ایم کیو ایم کے ایک رہنما کیا کرتے تھے، نواز شریف کی تقریر کے بعد اب ن لیگ میں ایک سنجیدہ بحث چل رہی ہے کہ انہیں لیڈر شپ کی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈیل نہيں تھی ، ڈیل کی چاہت تھی ، جب ڈیل نہيں ہوئی تو سارے پھٹ پڑے ، ن لیگ کی سیاست گرداب میں آگئی ہے اور ان کی سمجھ میں نہيں آرہا کہ نکلنا کیسے ہے؟

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تو کوئی شہباز شریف کو جانتا ہی نہیں، نواز شریف ملکی عدالتوں اور الیکشن کمیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوائے عمران خان کے کون مارشل لاء میں شامل نہیں رہا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا جنم ہی مارشل لاء سے ہوا ہے، ہم فوج اور عدالتوں کے کردار کو سراہ رہے ہیں، ان سے اختلاف نہیں کرتے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے