جنرل کونسل کے امیدوار پر رات گئے حملہ، شدید زخمی

یونین کونسل 39 کے معمار آباد، سرجانی ٹاؤن کراچی سے جنرل کونسل کے امیدوار پر رات گئے حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے.

اطلاعات کے مطابق یونین کونسل 39 سرجانی ٹاؤن کے امیدوار عبدالرشید کا تعلق پاسبان تنظیم سے ہے. رات گئے ان پر حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے. انہیں کراچی سول اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں.

پاسبان کے سیکرٹری اطلاعات اعظم منہاس کے مطابق انہیں جلا کر مارنے کی کوشش کی گئی. ان کے جسم کا 30 فیصد حصہ جھلس گیا ہے تاہم ان کے بیان میں اس بات کا ذکر نہیں کہ حملے کس نے کیا اور رپورٹ کس کے خلاف درج کی گئی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے