کورونا وائرس اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین بی بلاک سیٹلائیٹ ٹاون راولپنڈی میں پرنسپل کی غفلت

حکومت کی واضح ہدایات کے بجائے راولپنڈی کے سرکاری کالج نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں.

کالج میں زیر تعلیم طلبہ کے والدین نے میڈیا سے رابطہ کر کے بتایا کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین بی بلاک سیٹلائیٹ ٹاون راولپنڈی میں پرنسپل کی غفلت کی وجہ سے کالج میں کورونا ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے بچے اور اساتذہ بیمار ہونے لگے . کلاسوں میں بڑی تعداد میں بچے بٹھائے جا رہے ہیں .

بچوں کو متبادل ایام میں بلانے کی بجائے روزانہ کی بنیاد پر بلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے طلبا کرونا کا شکار ہونے لگے. زرائع کے مطابق کالج کی ایک لیکچرار کا بھی کورونا پازیٹو آ گیا. شکایات کے مطابق پرنسپل نے متاثرہ لیکچرار کو قرنطینہ ہونے سے بھی روک دیا. طبی ماہرین کے مطابق متاثرہ فرد کو قرنطینہ ہونا لازم ہے کیونکہ اس سے دیگر افراد بھی متاثر ہو سکتے ہیں .

والدین نے محکمہ تعلیم کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کالج پرنسپل کے رویے کا نوٹس لیں اور کالج میں کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کروایا جائے .

آئی بی سی اردو نے کالج انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا . کالج انتظامیہ اپنا موقف دینا چاہے تو ادارہ موقف شائع کرنے کا پابند ہے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے