کراچی میں سماجی رہنما کی بیٹی دن دیہاڑے قتل

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان نے دن دیہاڑے فائرنگ کر کے سماجی رہنما کی بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے فاطمہ نامی خاتون شدید زخمی ہو گئی، متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔ مقتولہ فاطمہ معروف سیاسی و سماجی رہنما فیروز بنگالی کی بیٹی تھی۔

دن دیہاڑے نوجوان لڑکی کے فائرنگ سے ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، جس میں موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان کو پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گاڑی گلی میں مڑنے پر ملزمان کو مڑتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، گلی میں مڑنے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار پیچھے بیٹھے شخص نے لڑکی پر فائر کیا۔

فوٹیج میں ملزمان فائرنگ کے بعد رانگ وے فرار ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

واقعے کا مقدمہ فیروز بنگالی کی مدعیت میں نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے جس میں مدعی نے بتایا کہ اس کی بیٹی فاطمہ اپنی بہن فضا کے ہمراہ انٹر میڈیٹ بورڈ فارم جمع کرانے آئی تھی اور فیس جمع کرانے کے لیے بینک ڈھونڈ رہی تھی کہ اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

فیروز بنگالی نے اپنی بیٹی کے قتل کے شبہ میں اپنے داماد وحیداللہ اور اس کے ساتھیوں کو نامزد کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے