مکتب تشیع کے معروف عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی قم ایران میں انتقال کر گئے .

علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کا قم ایران میں انتقال کر گئے . وہ کچھ عرصے سے علیل تھے . علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مکتب تشیع کی سب سی بڑی درسگاہ جامعہ المنتظر کے مہتمم اعلی اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر تھے . ان کا تعلق علی پور ضلع مظفر گڑھ سے تھے . علامہ قاضی نیاز حسین نقوی ایران میں تیس سال تک جج کے منصب پر فائز رہے . وہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر بھی تھے . علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اتحاد تنظیمات مدارس کے بھی رکن تھے .

انہوں نے مدارس اصلاحات کے حوالے سے بھی حکومتی مذاکراتی ٹیموں کے ساتھ مشاورت اور مذاکرات کیے . علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کے انتقال پر شیعہ علماء کونسل کے صدر علامہ سید ساجد علی نقوی ، جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی ، جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے علامہ شیخ محسن نقوی ، ملی یکہجتی کونسل کے جنرل سیکرٹری ثاقب اکبر ، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس ، جامعۃ الکوثر کے علامہ مفتی امجد عباس اور جامعۃ المصطفی اسلام آباد کے ڈاکٹر ندیم عباس نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے