دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 کروڑ اور اموات 12 لاکھ سے تجاوز کرگئیں

دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ریکارڈ تعداد میں نئے کیسز سامنے آنے آرہے ہیں جس سے عالمی سطح پرکورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

عالمی سطح پر کورونا کیسز کے نئے اعدادوشمار جوہن ہوپکن یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ کئی ممالک میں ناقص ٹیسٹنگ کے باعث مصدقہ مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وائرس کی دوسری لہر دنیا بھر میں تمام مصدقہ کیسز کا ایک چوتھائی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 کروڑ تک پہنچ چکی ہے جس میں یورپ ایک کروڑ 20 لاکھ کیسز اور 3 لاکھ سے زائد اموات کے ساتھ عالمی مرکز قرار دیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ صرف امریکا میں ہی لگاتار 3 دن تک یومیہ ایک لاکھ 25 ہزار مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جہاں کیسز کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوچکی ہے جب کہ شمالی اور جنوبی ڈکوٹا کی ریاستیں فی کس شرح اموات کے باعث سب سے آگے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق فرانس میں کورونا سے مزید 271 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

یورپ میں کورونا وائرس نے برطانیہ کو اپنا گڑھ بنا رکھا ہے جہاں سب سے زیادہ 49 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جب کہ 20 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ مزید 156 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ بھارت اور برازیل میں بھی کورونا نے تباہی مچارکھی ہے جہاں بھارت میں اب تک کیسز کی تعداد 85 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور ہلاکتیں بھی ایک لاکھ 27 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جس سے بھارت دنیا میں کووڈ سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے۔

جب کہ برازیل کا نمبر تیسرا ہے جہاں کل کیسز کی تعداد 56 لاکھ سے زیادہ ہے اور ہلاکتیں ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا کی دوسری لہر کا آغاز ہوچکا ہے جہاں یومیہ کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہوچکی ہے اور اموات 7 ہزار تک جا پہنچی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے