میڈیکل کالجز کا انٹری ٹیسٹ دو تاریخوں میں لینے کی درخواست مسترد

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ دو تاریخوں میں لینے کا طلبہ کا فیصلہ مسترد کر دیا۔

میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے دو الگ تاریخوں میں انٹری ٹیسٹ کے خلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد طلبہ کی جانب سے انٹری ٹیسٹ دو مختلف تاریخوں میں لینے کی استدعا مسترد کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ داخلہ ٹیسٹ کے دوران طلبا، نگران اور تمام عملہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ کی 5 جامعات اور طلبہ نے یکساں ٹیسٹ کا قانون چیلنج کیا تھا جب کہ پاکستان میڈیکل کونسل کے تحت 15 نومبر کو انٹری ٹیسٹ کی تاریخ مقرر تھی۔

تاہم رواں ماہ سندھ ہائی کورٹ نے وفاق اور سندھ کے درمیان میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کے تنازع سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے 15 نومبر کو شیڈول انٹری ٹیسٹ منسوخ کر دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے