معروف کالم نگار عبد القادر حسن انتقال کر گئے

لاہور: معروف کالم نگار عبد القادر حسن حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔

کالم نگار عبدالقادر حسن کی نماز جنازہ آج مسجد اللہ اکبر چوک ڈیفنس فیز ون میں ادا کی جائےگی۔

مرحوم کو سون سکیسر میں ان کے آبائی گاؤں کھوڑہ ضلع خوشاب میں سپرد خاک کیا جائےگا۔

عبدالقادر حسن نوائے وقت، لیل و نہار اور روزنامہ جنگ میں کالم لکھتے رہے ہیں جب کہ روزنامہ امروز کے مدیر بھی رہے۔

چوہدری شجاعت، چوہدری پرویز الٰہی، سراج الحق اور سردار عتیق احمد نے عبدالقادر حسن کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے