برطانیہ کورونا ویکسین کے مضر اثرات پر ہرجانہ ادا کرے گا

لندن: برطانیہ نے کورونا ویکسین کو پیمنٹ ڈیمج اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں کورونا ویکسین کو پیمنٹ ڈیمج اسکیم میں شامل کرنے سے ویکسین کے ممکنہ مضر اثرات پر ہرجانہ ادا کیا جاسکے گا۔

خبرایجنسی کے مطابق ویکسین سے شدید مضر صحت اثرات پر متاثرہ فرد کا ایک لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ دیے جائیں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز برطانوی حکومت نے کورونا ویکسین کو وسیع پیمانے پر استعمال کرنے کی منظوری دی اور ملک بھر میں اگلے ہفتے سے کورونا ویکسین کے استعمال کا آغاز کیا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے