بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کا غصے میں میلوں پیدل سفر

میاں بیوی میں اکثر بحث اور تکرار ہو جاتی ہے لیکن اسے دونوں طرف سے سلجھانے کی کوشش بھی کی جاتی ہے، اطالوی شخص نے بیوی سے لڑکر غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے انوکھا کام کیا۔

بیوی سے بحث کے بعد اطالوی شہری اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے گھر سے باہر واک پر نکلا اور چلتے ہی چلا گیا جب کہ اس نے مسلسل ایک ہفتے پیدل چلنے میں گزارے۔

48 سالہ اطالوی شہری اپنی بیوی سے بحث کے بعد جب گھر سے نکلا تو ایک ہفتے بعد پولیس نے اسے گھر سے 418 کلومیٹر دور دوران گشت دیکھا۔

پولیس نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث شہر میں کرفیو نافذ ہے اور ایسے میں انہیں سڑک پر چلتے ہوئے ایک شخص نظر آیا۔

پولیس اس شخص کو اپنے ساتھ پولیس اسٹیشن لے آئی جہاں انہیں معلوم ہوا کہ اس کی بیوی نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرا رکھی ہے۔

بعد ازاں اطالوی شہری نے پولیس کو اس واک کے پیچھے کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ اس کا اپنی بیوی کے ساتھ ایک جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد وہ اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے گھر سے باہر نکلا اور پیدل پیدل 7 دنوں میں 420 کلو میٹر دور نکل گیا۔

اطالوی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کسی قسم کی ٹرانسپورٹ کا استعمال نہیں کیا جب کہ راہ چلتے لوگ اسے کھانا پینا فراہم کر دیا کرتے تھے۔

پولیس نے اطالوی شخص کی آپ بیتی سننے کے بعد اس پر کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر 400 یورو جرمانہ عائد کیا اور مقامی ہوٹل میں ایک کمرہ فراہم کرنے کے بعد بیوی کو شوہر کے مل جانے کی اطلاع کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے