امریکا میں دادی نے پوتی کو جنم دے دیا

مغرب جہاں نت نئی دریافتوں کے حوالے سے مشہور ہے وہیں مافوق الفطرت تجربات بھی مغربی معاشرے میں سرائیت کرتے جا رہے ہیں۔

یہ سن کر یقیناً آپ کو ضرور حیرت ہوگی کہ 61 سالہ سیسل ایلج نامی امریکی خاتون نے سیروگیسی کے ذریعے اپنی پوتی کو جنم دیا ہے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست نیپریسکا میں سیسل ایلج نے اپنے بیٹے میتھیو کی کنبہ بڑھانے کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے سیروگیسی کے ذریعے اپنی ہی پوتی کو جنم دیا۔

پوتی کو جنم دینے والی امریکی خاتون کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جب انہیں اپنے بیٹے کی کنبہ بڑھانے کی خواہش سے متعلق آگاہی ہوئی تو انہوں نے بیٹے کو سیروگیٹ بننے کی پیشکش کی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میری پیشکش کو غیر سنجیدہ لیتے ہوئے پہلے سب ہنس پڑے تھے تاہم ڈاکٹر کی منظوری اور مختلف ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد سیسل ایلج کو بطور سیروگیٹ منظور کیا گیا۔

مزید برآں سیسل ایلج کا کہنا ہے کہ وہ پوتی کو جنم دینے پر بے حد خوش ہیں۔
بشکریہ : بی بی سی اردو

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے