ماہر شیف نے چاکلیٹ سے ہاتھی بنا دیا

دنیا بھر میں اگرچہ پیسٹری آرٹ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے لیکن ہمیں یقین ہے شیف اموری گوئچن کا چاکلیٹ سے بنا یہ حیران کن مجسمہ کسی کو بھی دنگ کرنے اور داد وصول کیے جانے کے قابل ہے۔

جینیوا سے تعلق رکھنے والے پیسٹری شیف اموری گوئچن کی جانب سے ان کے آفیشل پیچ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں شیف کو چاکلیٹ کے ذریعے ہاتھی کے مجسمے کی تخلیق کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کلپ کو دیکھنے کے بعد ہمیں یقین ہے کہ آپ بھی واہ واہ کیے بنا نہ رہ سکیں گے۔

https://www.facebook.com/watch/?v=390544962006980

ویڈیو کے آغاز میں غیر ملکی شیف کو چاکلیٹ کے ذریعے ہاتھی کے مختلف اعضاء بناتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں کچھ آگے جاکر اموری گوئچن مختلف سانچوں اور اوزاروں کی مدد مکمل ہاتھی کا مجسمہ ترتیب دیتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو کے اختتام پر ہاتھی کے مجسمے کو مزید دلکش اور حقیقت سے قریب تر کرنے کے لیے شیف کی جانب سے کچھ گھاس اور پودوں کا بھی اضافہ کرتا دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو کو فیس بک پر اب تک 10لا کھ 60 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے ہزاروں مرتبہ شیئر اور اس پر تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

چاکلیٹ کے ذریعے مجسمے کی تخلیق اموری گوئچن کی یہ پہلی تخلیق نہیں ہے، کوئچن اس سے قبل بھی چاکلیٹ کے ذریعے گوریلا اور دوربین تیار کر چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے