فاروق اور تاشفین انتہا پسند نہیں تھے ،ایف بی آئی

ایف بی آئی نے کیلی فورنیا حملے سے متعلق اپنی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ فاروق اور تاشفین انتہا پسند نہیں تھے بلکہ کچھ عرصہ قبل ہی انتہا پسندی کا شکار ہو ئے تھے ۔ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ وہ کس طرح انتہا پسندی کی جانب مائل ہوئے۔

حملہ آوروں کے گھر سے 19 پائیپس ملے ہیں جنہیں بم بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا ۔شواہد ملے ہیں کہ ملزمان کے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے لیے مشقیں بھی کی تھیں ۔

ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں فارمیسی کی طالبہ رہنے والی تاشفین ملک کے کلاس فیلوز میڈیا سے بات نہیں کر رہے تاہم کچھ نے بااعتماد دوستوں کی وساطت سے بات کر تے ہوئے کہا ہے
کہ تاشفین کے بارے میں یہ تاثر غلط ہے کہ وہ بہت زیادہ مذہبی رحجان رکھتی تھی ۔ ان کے مطابق وہ کلاس روم میں اکثر شرارتیں بھی کرتی تھی ۔

ان کے مطابق تاشفین 2008 سے 2013 تک بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں شعبہ فارمیسی کی طالبہ تھی تاہم اس دوران انہوں نے کبھی تاشفین کا چہرہ نہیں دیکھا کیونکہ وہ نقاب کرتی تھی ۔

SyedFarookTashfeenMalik_1449284619513_587978_ver1.0_640_360

اُنھوں نے کہا کہ پڑھائی کے معاملے میں وہ بہت سنجیدہ تھی اور کبھی بھی وہ کوئی بھی لیکچر مس نہیں کرتی تھی۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ متعدد طالبعلم تاشفین ملک کے نوٹس لے کر امتحانوں کی تیاری کرتے تھے۔

اُنھوں نے کہا کہ جب کیلیفورنیا کا واقعہ پیش آیا اور میڈیا پر تاشفین کے بارے میں کچھ معلومات کے ساتھ ساتھ اُس کی تصویر بھی شائع ہوئی تو پھر اُنھوں نے اپنی خواتین کلاس فیلوز سے پوچھا تو اُنھوں نے اس کی تصدیق کی کہ مذکورہ خاتون وہی تاشفین ہے جو ان کی کلاس فیلو تھی۔

ان افراد کا کہنا تھا کہ تصویر شائع ہونے پر اُنھوں نے تاشفین کا چہرہ دیکھا تھا۔ اُنھوں نے کہا کہ متعدد خواتین کلاس فیلوز ابھی تک سکتے میں ہیں اور جب بھی اُن سے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کریں تو وہ اس معاملے پر بات کرنے سے انکاری ہیں۔

یونیورسٹی کی انتظامیہ بھی ابھی تک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے اور انتظامیہ کا کوئی بھی اہلکار اس پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے