پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں تین افرادجاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے۔
شدید دھند نے پنجاب کے مختلف شہروں چیچہ وطنی ، شور کوٹ ، کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ جس کے باعث موٹروے اور ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ دھند کی وجہ سے فیصل آباد کے ، شیخوپورہ روڈ پربس اور ویگن میں ٹکر سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
اس کے علاوہ چیچہ وطنی بائی پاس چوک میں ٹرالر اور کار میں تصادم ہوگیا جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ وہاڑی میں میلسی روڈ 2 پر موٹرسائیکلوں میں ٹکر سے ،4افراد زخمی ہوگئے ۔جہانیاں میں دھند کے باعث خانیوال لودھراں روڈ ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ۔ ادھر ٹریفک پولیس نے ڈرائیور سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرائیونگ کرتے وقت فوگ لائٹ کا استعمال کریں اور مناسب فاصلہ رکھ کر گاڑی چلائیں