4 جنوری کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کریں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 4 جنوری کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزراء کی میٹنگ میں حالات کا جائز ہ لیا جائے گا اور تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

پی ٹی ایم کی تحریک پر ان کا کہنا تھاکہ کہ پی ڈی ایم کے اندرونی اختلافات ختم نہیں ہورہے اور جی یو آئی کے اندرونی مسائل شروع ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ’ جیوپاکستان‘ میں گفتگو کرتےہوئے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نےکہا کہ کورونا وائرس میں کمی ابھی نہیں آرہی اور مجھے نہیں لگتا 11 جنوری سے اسکول کھل سکیں گے۔

انہوں نےکہا کہ این سی او سی میں تجویز دی تھی کہ اسکولوں کو قرض دیا جائے تاکہ وہ چلتے رہیں ، وفاقی حکومت کو نجی اسکولوں سے بات کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد حکومت نے ملک بھر میں 26 نومبر سے تعلیمی ادارے بند کردیے تھے جنہیں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد 11 جنوری سےکھولنے کا اعلان کیا گیاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے