بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وزیراعظم کے پاس عوام کے مسائل کا حل نہیں تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔
بلاول نے کہا کہ حکومت نے 100دن میں مسائل حل کرنا تھے، تین سال بعد کہتے ہیں ٹریننگ چل رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں عوام کو کس طرح مشکل سے نکالا جاسکتا ہے، جس دن صوبوں نے وفاق سے حساب مانگا آپ کے پاس کچھ نہیں رہے گا، عوامی نمائندوں کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ نہیں چل سکتا۔