بھارت میں بندروں کے حملے میں مندر کا پنڈت ہلاک

پٹنہ کے علاقے میں بندروں نےپنڈت کو پتھر مار مار کر ہلاک کردیا بھارت میں پرانے پٹنا کے علاقے مرچی گلی کے رہائشی کو ان کی چھت پر جمع بندروں کے ایک غول نے اینٹیں مار کر اس وقت ہلاک کردیا جب وہ اپنے گھر کے صحن کی صفائی میں مصروف تھے۔

پولیس کے مطابق منا مشرا نامی شخص پر بندروں کے جھنڈ نے حملہ کردیا اور پتھر برسائے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس کا کہنا ہےکہ اس سے قبل بھی اس علاقے میں کئی بچے اور خواتین بندروں کے حملوں میں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ اس میں 2 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں پچھلے کئی دنوں میں علاقے کے 3 تھانوں میں بندروں کے حملوں کے کئی واقعات درج ہوئے ہیں اور خصوصاً چھوٹے بچے باہر نکلنے سے گریز کررہے ہیں کیونکہ بندر کئی بچوں کو کاٹ بھی چکے ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس حکام نے محکمہ جنگلات کو ہدایات دی ہیں کہ وہ بندروں کو پکڑ کرعلاقے کو محفوظ بنائیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے