کانگریس کا امریکا کے سکبدوش ہونے والے صدر ٹرمپ کو ذلت آمیز دھچکا

کانگریس نے امریکا کے سکبدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آخری ہفتوں میں ذلت آمیز دھچکا پہنچا دیا۔

امریکی کانگریس نے دفاعی بل ویٹو کرنے کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اختیار بھی بے اثر کر دیا۔

صدر ٹرمپ نے کنفیڈریٹ جنرلز کے ناموں سے منسوب فوجی اڈوں کے ناموں کی تبدیلی پر اعتراض کیا تھا، ری پبلکنز کی اکثریتی سینیٹ کے 100 میں سے 80 سینٹیرز نے صدر ٹرمپ کے خلاف ووٹ دیا جبکہ ڈیمو کریٹس کا اکثریتی ایوان پہلے ہی 80 کے مقابلے میں 322 ووٹوں سے صدر ٹرمپ کے ویٹو کے اختیار کو بے اثر کر چکا ہے۔

کانگریس نے سال نو پر 740 ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور کر لیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے