کراچی کے اپوا گرلز کالج میں عملے کے 28 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
اس سے پہلے سرسید گرلز کالج میں 58، شہید ملت کالج میں 21 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے تھے۔
سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے کالجوں میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ سندھ میں اب تک کورونا کے باعث 2 لاکھ 45 ہزار 663 افراد متاثر جبکہ 3986 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔