لاہور: دکاندار پر تشدد کرنے والی خاتون نے ہرجانہ دیکر معافی مانگ لی

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دکاندارکو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون نے 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کے بعد دکاندار سے معافی مانگ لی ۔

خاتون کے مطابق اس نے دکاندار اس لیے پیٹ ڈالا کہ اس کے بیٹے نے ای چالان جمع کرایا لیکن چالان جمع کرانے کا موبائل پرمیسج نہیں آیا۔ اس پر 7فروری خاتون اپنی ساتھیوں کے ہمراہ دکان میں داخل ہوئی ۔

خاتون نے دکاندار پر تشدد کیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی تھی ، خاتون پہلے دکاندار سے الجھتی ہے اور پھر بیگ سے ڈنڈا نکال کر زور سے دکاندار کے منہ پردے مار تی ہے۔

خاتون کی جانب سے معافی مانگنے اور توڑ پھوڑ کا 2 لاکھ 20 ہزار ہرجانہ بھی ادا کرنے کے بعد دکاندار نے خاتون کو معاف کر دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے