شہریوں کو روزگار دینا اور بڑھتی ہوئی آلودگی بڑے چیلنجز ہیں : وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ پاکستان کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے، شجرکاری مہم کے ذریعے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنارہے ہیں۔

نوشہرہ میں زیتون کی شجر کاری مہم کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زیتون کی کاشت بڑھا کر پاکستان سے دنیا بھرکو زیتون برآمد کیاجاسکتا ہے۔

وزیراعظم نے پھلوں کے درخت کی شجرکاری کو بلین ٹری منصوبے میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ اس مہم سے نوجوانوں کےلیے روزگارکے مواقع میسرآئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی ہے، دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج بن چکی ہے، شہریوں کو روزگار دینا اور بڑھتی ہوئی آلودگی بڑے چیلنجز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیتون کو دنیا بھر میں ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے، زیتون کی شجرکاری سے نوجوانوں کےلیے روزگارکے مواقع میسر آئیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے