قرنطینہ : وزیراعظم کی مصروفیات،اجلاس کے دوران ہشاش بشاش

کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں قرنطینہ کے دوران بھی سرکاری مصروفیات جاری ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے قرنطینہ کے دوران گھر پر ہی اجلاس بلا لیا ،اجلاس میں سینيٹر شبلی فراز، فیصل جاوید، ذلفی بخاری اور پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس کے دوران ہشاش بشاش رہے، ان کا کہنا تھا میں میں بالکل ٹھیک محسوس کر رہا ہوں اور ریلیکس بھی ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط برتی جائے، ویکسین کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پیکیج کو سخت مانیٹر کیا جائے،7 ارب 80 کروڑ رمضان پیکیج کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچنا چاہیے،اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو ہاؤسنگ منصوبہ اورہیلتھ کارڈ پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا مریم نواز کی نیب میں پیشی پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، قانون کی حکمرانی ہر صورت قائم رکھی جائے۔

دوسری جانب قرنطینہ کے دوران ہی اجلاس کرنے پر وزیر اعظم پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کورونا کا شکار وزیراعظم قوم کے لیے کیا مثال قائم کررہے ہیں، ان کا یہ عمل انتہائی افسوسناک ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے