معرکۂ حق واضح لکیر ہے جو ہمیشہ کیلئے کھینچ دی گئی: وزیرِ دفاع خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کی عظیم فتح نے بھارت کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت، قومی اتحاد کا واضح اور دو ٹوک پیغام دیا۔

اپنے ایک بیان میں وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ معرکۂ حق صرف ایک یادگار واقعہ نہیں بلکہ ایک واضح لکیر ہے جو ہمیشہ کے لیے کھینچ دی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق سے واضح ہوا کہ آئندہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور فیصلہ کُن ہو گا۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری بری، بحری اور فضائی افواج کی جوابی صلاحیت دشمن کے تصور سے بھی زیادہ تیز اور مربوط ہے۔

وزیرِ دفاع نے مزید کہا ہے کہ بنیان مرصوص کی طرح پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کا شعور اور اعتماد ہماری اصل طاقت ہے، وہ جانتے ہیں کہ ملک کا دفاع کیسے کرنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے