بھارت : کورونا ویکسین کی 1710 خوراکیں چور نے واپس لوٹا دیں

بھارتی ریاست ہریانہ میں گزشتہ روز چوری ہونے والی کورونا ویکسین کی 1710 خوراکیں چور نے واپس لوٹا دیں۔

بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں دوسری طرف ویکسین چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔

گزشتہ روز ریاست ہریانہ کے ضلع جنڈ کے جنرل اسپتال کے اسٹور روم سے کورونا ویکسینز کی بڑی مقدار میں خوراکیں چوری ہوئی تھیں۔ اس میں دو کورونا ویکسین کی 1710 خوراکیں تھیں۔

تاہم اب چرائی گئی ویکیسنز کی خوراکیں چور نے واپس کرکے پولیس سمیت سب کو حیران کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک نامعلوم شخص پولیس لائنز اسٹیشن کے باہر کھانے کے پیکٹس کا بول کر بیگ دے گیا تھا جس کو کھولا گیا تو اندر کورونا کی سیکڑوں ویکسین تھیں اور ساتھ ہی ہاتھ سے ہندی میں تحریر کردہ نوٹ بھی تھا۔

تحریر میں چور نے لکھا کہ ’معافی چاہتا ہوں کہ پتا نہیں تھا کہ اس میں کورونا کی دوائی ہے‘۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹریس کیا جارہا ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے