امتحانات 10 جولائی کے بعد ہوں گے، چار مضامین کے پیپر لیے جائیں گے، وزیرتعلیم

وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال امتحانات لازمی ہوں جبکہ نویں اور دسویں کے امتحانات میں چار مضامین کے امتحانات لیے جائیں گے۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود کا کہنا تھاکہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں جتنے فیصلے ہوئے تمام متفقہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنا کسی حکومت کیلئے آسان نہیں، تعلیمی اداروں سے متعلق سب صوبوں کی مشاورت سے فیصلے کیے جبکہ وبا کی صورت میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں ہوتا۔

شفقت محمود کا کہنا تھاکہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال امتحانات ضرور لینے ہیں۔

وزیرتعلیم نے اعلان کیا کہ نویں اور دسویں کے امتحانات میں چار مضامین کے امتحانات لیے جائیں گے جبکہ اس کے ساتھ ریاضی کا امتحان بھی لیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے