بلاول نے وفاقی بجٹ کو عوام پر معاشی حملہ قرار دے دیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ 22-2021 کو عوام پر معاشی حملہ قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں بلاول کا کہنا تھاکہ اگر مہنگائی تاریخی ہے، بیروزگاری تاریخی ہے، غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسے عوامی ہوسکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی اپنا عوام دشمن بجٹ پیش کررہی تھی تو پارلیمان کے باہر سرکاری ملازمین مہنگائی کی دہائیاں دے رہے تھے، سال بدل گیا مگر عوام کے حالات نہ بدلے، بجٹ آگیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے۔

بلاول کا کہنا تھاکہ عوام جان چکے ہیں کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، وزیراعظم عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرکے عمران خان نے اپنا غریب دشمن اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کردیا ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان کو عوام کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے جس کا حجم 8 ہزار 487 ارب روپے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے