حمزہ شہباز کی شوگر ملز نے ایف بی آر کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس آڈٹ نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

رمضان شوگر ملز کی دائر درخواست میں چیئرمین ایف بی آر، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہےکہ ایف بی آر نے 21 مئی کو 2015 کے ٹیکس آڈٹ کیلئے اظہارِ وجوہ کانوٹس بھجوایا، نوٹس پر تمام دستاویزات اور ریکارڈ کی فراہمی پرکمشنر اِن لینڈ ریونیو نے نوٹس واپس لے لیا تھا تاہم ڈپٹی کمشنر آڈٹ نے بدنیتی کی بنیاد پر شوکاز جاری کر دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر رمضان شوگر ملز سے غیر قانونی طور پر ٹیکس کی مد میں رقم کا مطالبہ کر رہا ہے لہٰذا استدعا ہےکہ ٹیکس آڈٹ کا نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے