پاکستان میں کورونا کی ڈیلٹا، بِیٹا اور ایلفا اقسام کی موجودگی کی تصدیق

ملک میں رواں سال مئی اور جون میں کورونا کی مختلف اقسام کی موجودگی پائی گئی۔

وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام کی این آئی ایچ میں مانٹرنگ کی جا رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مئی کے آخر اور جون 2021 کے شروع میں مختلف اقسام کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں قابل تشویش اقسام ڈیلٹا(بھارتی)، بِیٹا (جنوبی افریقی) اور ایلفا (برطانیہ) کی اقسام شامل ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی مختلف اقسام اور ان کی کیسز کے اعداد و شمار کو این آر ایچ اور دیگر متعلقہ قومی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کر دیا گیا ہے جبکہ کورونا کی مختلف اقسام کی مانیٹرنگ کیلئے مربوط نظام موجود ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے