سیاسی جماعتیں کھڑی ہی الیکٹ ایبلز پر ہیں، ان کی اپنی کوئی اوقات نہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ سیاسی جماعتیں کھڑی ہی الیکٹ ایبلز پر ہیں ، ان کی اپنی کوئی حیثيت اور اوقات نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کونسے نظریات ، کیسی جدو جہد ؟ ن لیگ کہتی ہے کہ ان کے لوگ ادھر چلےگئے ، تو بتائيں نواز شریف کس آئيڈيالوجی کے تحت زرداری صاحب کی گود میں جاکر بیٹھ گئے اور زرداری کس نظریے کے تحت فضل الرحمان کے ہمنوا ہوگئے ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے آزادکشمیر میں مجموعی طور پر7 سے 8 امیدوار ہیں، الیکشن میں ان کے پاس امیدوار ہی پورے نہیں، ابھی سے دھاندلی کا بیانیہ نہیں بنائيں گے تو بعد میں جواب کیا دیں گے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو انتخابی اصلاحاتی ایجنڈے پرکئی بار مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، نیشنل سیکیورٹی پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے،نیشنل سیکیورٹی پالیسی پرکام ہو رہا ہے اور اقدامات ہوتے نظر آرہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے