پاکستانی فٹبالر کلیم اللہ کا امریکی سوکر لیگ کے ساتھ معاہدہ

پاکستان کے برق رفتار اور بہترین اسٹیمنا کے مالک فٹبال فارورڈ کلیم اللہ کے ساتھ امریکی سوکر لیگ کے اہم کلب ٹلسا رف نیک نے معاہدہ کرلیا ہے جس سے اب انہیں بڑے امریکی کلبوں کے خلاف کھیلنے کا موقع مل سکے گا۔

معاہدہ کرنے والے اوکلا ہاما کے کلب ٹلسا رف نیک کی ویب سائٹ سے جاری خبر میں کہا گیا ہے کہ کلیم اللہ نے ان کے کلب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں جب کہ اس سے قبل کلیم اللہ امریکی کلب سیکرامینٹو ری پبلک کی جانب سے کھیل رہے تھے۔ معاہدے پر دستخط کے بعد کلیم اللہ کا کہنا تھا کہ وہ ٹلسا کلب کے مشکور ہیں جس نے اسے ایک بڑے کلب سے کھیلنے کا موقع فراہم کیا، یہ ایک بہترین ٹیم اور اس کا میچ دیکھنے والوں کو سنسی خیزفٹبال دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے سابق کلب سے بہت کچھ سیکھا اور اب وہ امریکی فٹبال اسٹائل کو اچھی طرح سمجھ گئے ہیں اور مستقبل میں بہترین نتائج دیں گے۔

کلیم اللہ نے اپنے سابق کلب کے کوچ پریکی کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسے یونائیٹڈ اسٹیٹ لیگ (یو اسی ایل) کھیلنے کا موقع دیا اور اس کی صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ اس معاہدے میں کیلیفورنیا کی فرم کورا اسٹارز اسپورٹس ایجنسی کے اسلام آباد آفس نے اہم کردار ادا کیا۔ کلیم اللہ کے نئے کلب کے کوچ ڈیوڈ آئرونگ کا کہنا ہے کہ 23 سالہ فٹبالر کے آنے سے مخالف ٹیم پر حملوں میں اضافہ کیا جا سکے گا اور ان کی برق رفتاری سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے گا کیوں کہ کلیم اللہ کی گول کرنے کی صلاحیت بہترین ہے۔

اسٹرائیکر کلیم اللہ کا تعلق بلوچستان کے شہر چمن سے ہے اور انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز خان ریسرچ لیبارٹریز ایف سی کیا اور پاکستان پریمیئر لیگ میں 5 سال تک اس کی نمائندگی کرچکے جس دوران انہوں نے 94 میچز میں 72 گول اسکور کیے جس میں صرف 2012-13 کے سیزن میں ریکارڈ 31 گول بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے