بھارت نے روسی ساختہ 5عدد ایس 400 ٹرمف ایئر میزائل ڈیفینس سسٹمز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان جدید ترین میزائل سسٹمز کی قیمت 39 کھرب بھارتی روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روسی ساختہ یہ میزائل 400 کلومیٹر کی حد میں آنے والے طیارے، اسٹیلتھ ہوائی جہاز، میزائل اور ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان ان نظاموں کی خریداری کے لیے روس اور بھارت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ بھارتی دفاعی مبصرین نے میزائل سسٹمز کے حصول کو ’’گیم چینجر‘‘ قرار دیا ہے جب کہ اس کے علاوہ بھارت بہت جلد فرانس سے رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ بھی کرے گا جس کے تحت 5 ارب ڈالر کے فرانسیسی طیارے خریدے جائیں گے۔