کراچی چوتھے جبکہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے دو بڑے شہر کراچی اور لاہور بھی شامل ہیں۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے نمبر پر ہے، لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں آلودہ ذرات کی مقدار 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے آلودہ شہروں میں ممبئی دوسرے اور نئی دہلی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے