مریم کا اداروں اور ان کے سربراہوں کا نام لینا کم عقلی ہے : شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو خبردار کیا ہے کہ مریم دھوبی گھاٹ اور موچی گیٹ پر فوج کو زیر بحث لائیں گی تو سیاست میں بھی دھوبی گھاٹ والا سلوک ہو گا۔

مریم نواز کے گزشتہ روز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم کا اداروں اور ان کے سربراہوں کا نام لینا کم عقلی ہے، جوڈو کراٹے اور سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کرکے وہ اپنی سیاسی قبر کھودیں گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا عمران خان کہیں نہیں جا رہے، وہ پانچ سال پورے کریں گے جبکہ نواز شریف پلان کرکے لندن گئے، اب وہ مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے ڈالر کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ افغان حالات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کافی بڑی تعداد میں ڈالر افغانستان گیا، چار پانچ کرنسی ایکسچینج کا آڈٹ کروا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے