عبدالستار ایدھی کی صحت کی خرابی کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں: ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کی طرف سے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی صحت کی خرابی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر عبدالستار ایدھی کے علیل ہونے اور ہسپتال میں داخل ہونے کی خبریں آرہی تھیں جس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام میں شدید بے چینی کی لہر پائی جارہی تھی لیکن اب ایدھی فاو¿نڈیشن کے ترجمان کی جانب سے عبدالستار ایدھی کی صحت کی خرابی کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

ایدھی فاو¿نڈیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، عبدالستار ایدھی مکمل طور پر صحت یاب ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عبدالستار ایدھی کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا کریں۔
واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی کو گردوںکا عارضہ لاحق ہے ، 2013 میں ان کے دونوں گردے فیل ہوگئے تھے جس کے بعد کئی روز تک انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا اور ان کے ڈائیلاسسز کا عمل تا حال جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے