اوور سیز پاکستانی کاپاکستانی قوم کو ایک خاص پیغام

ایک اوور سیز پاکستانی نے قوم سے درخواست کی ہے کہ سائیکل چلائیں، گنا کھائیں اور وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص نے خود کو اوور سیز پاکستانی ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی قوم کو ایک پیغام دیا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والا شخص اپنا تعارف کامران کے نام سے کروا کر بتاتا ہے کہ میں پچھلے 60 سال سے فن لینڈ میں قیام پزیر ہوں، پاکستانی بھائیوں سے عمران خان کے وژن پر عمل کرنے کی درخواست ہے کیونکہ وہ بہت آگے کی سوچتے ہیں۔

اوور سیز پاکستانی کا کہنا تھا کہ جو پیغام عمران خان نے دیا ہے اس پر ترقی یافتہ ممالک میں کئی دہائیوں سے عمل درآمد ہو رہا ہے، یہاں پر ہم گاڑی میں ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں جاتے بلکہ سائیکل پر جاتے ہیں، پچھلے دنوں میں اپنی پوری فیملی کو سیرو تفریح کے لیے سائیکل پر لے کر گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا اسی طرح جب عمران خان آپ کو کہتے ہیں کہ چینی کا استعمال نہ کریں تو یہاں پر کئی دہائیوں سے لوگ چینی کا استعمال نہیں کر رہے، جب انہیں چینی کی طلب ہوتی ہے تو وہ فارم پر جاتے ہیں وہاں سے تازہ گنا لیتے ہیں جس سے ان کی چینی کی طلب ختم ہوجاتی ہے۔

آخری میں اوور سیز پاکستانی کا یہ بھی کہنا تھا ’میری آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ سائیکل چلائیں، گنا کھائیں اور عمران خان کا ساتھ دیں‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے