رواں سال تعلیمی اداروں میں مکمل سلیبس بحال کرنے کااعلان

حکومت نے رواں سال تعلیمی اداروں میں مکمل سلیبس بحال کرنے کااعلان کیا ہے۔

نجی ہوٹل میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کووڈ کی وجہ سے تعلیم متاثر ہوئی ہے ، اب نصابی سرگرمیاں پھر سے بحال ہورہی ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہےکہ امتحانات مئی جون میں مکمل نصاب کے تحت ہوں گے، گذشتہ سال کورونا کے باعث تعلیمی سلیبس کم کیا گياتھا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بحالی کیلئے ورلڈ بینک کی مدد سے 25 کروڑ روپے کا ایک پروجیکٹ ہے، ایسے اضلاع جہاں بچے اسکول سے باہر ہیں ان کی تعلیم پر خرچ کیے جائیں گیں، زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں صوبائی اور وفاقی کوآرڈینیشن کو بہتر اور سیکرٹریز کی سطح پر کوآرڈینیشن مکینزم بنانے پر بھی غور کیا گیا ہے، طالب علموں کی لرننگ لیول کو بہتر کرنے کیلئے کورس کو ریوائس کرنے کا فیصلہ بھی طے پایا ہے۔

شفقت محمود نے سندھ کے محکمہ تعلیم کی بھی تعریف کی اور کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جو ورلڈ بینک کے پروجیکٹ ایسپائر کے تمام شرائط پر پورا اترا۔

علاوہ ازیں نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے اجلاس میں سندھ نے وفاق کی ایجوکیشن پالیسی قبول کرنےسے انکار کردیا۔ سندھ کے صوبائی وزير تعلیم سردار شاہ نے کہاکہ صوبائی مضامین پر وفاقی حکومت اپنی پالیسی مسلط کرنا چاہتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے